November 16, 2026

امریکہ کے وسطی حصے میں طوفان نے تباہی مچا دی، کم از کم 33 ہلاک

20250315_192038

امریکہ کے وسطی حصے میں طوفان نے تباہی مچا دی، کم از کم 33 ہلاک

مقامی خبروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھروں کی چھتیں اُڑ چکی ہیں اور بڑے ٹرک الٹے ہوئے ہیں۔ موسم کی پیشگوئی کرنے والوں کی طرف سے آج مزید ٹورناڈوز یا ہوا کے بگولے آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

امریکی ریاست کنساس میں 50 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
ریاسوسطی امریکہ میں طوفان سے ہونے والی بھیانک تباہ کاریاںت میسوری میں تباہی
ریاست میسوری کی ہائی وے پٹرول نے طوفان کے سبب 12 ہلاکتوں کی تصدیق کی اور طوفانی ہواؤں کے سبب ساحل پر کشتیوں کے ایک دوسرے پر لگے ڈھیر کی تصاویر شیئر کیں۔
میسوری کی پولیس نے درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے گرنے کے ساتھ ساتھ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔ پولیس کے مطابق کچھ علاقے ”طوفان ، آندھی اور شدید ژالہ باری‘‘ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
میسوری میں اپنے گھر سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کی جانے والی خاتون شہری ایلیسیا ولسن نے ٹی وی چینل کے ایس ڈی کے کو بتایا، ”یہ ایسی سب سے خوفناک چیز تھی جس سے میں اب تک گزری ہوں، ہوا اتنی تیز تھی کہ ہمارے کان پھٹنے والے تھے۔‘‘
میسیسپی، ٹیکساس اور آرکنساس کی صورتحال
ریاست مسیسپی کے گورنر کے مطابق اس ریاست کے جنوبی حصے میں چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے اور ہفتے کی رات دیر گئے تین افراد لاپتہ تھے۔
دریں اثنا ٹیکساس میں مقامی حکام نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ گرد و غبار اور آگ کی وجہ سے گاڑیوں کے حادثات میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہمسایہ ریاست آرکنساس میں حکام کا کہنا ہے کہ طوفان سے تین افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے ہیں۔
آرکنساس کی گورنر سارہ ہکابی سینڈرز نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی ہے۔
سینڈرز نے ایکس پر لکھا، ”انہوں نے آرکنساس کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان سے محبت کرتے ہیں اور ان کی انتظامیہ گزشتہ رات کے طوفان کے بعد ہمیں جس چیز کی ضرورت ہے اس میں مدد کرنے کے لیے موجود ہین