اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں بہتری کے لیے ضلعی
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ کے افسران کے سرپرائز وزٹس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز کے ہمراہ رات گئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے مختلف شعبہ جات میں مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کی چیکنگ کی اور میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں سروس ڈلیوری کے عمل کی بہتری اور مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کے حوالے سے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف سمیت دیگر عملہ کو ہدایات بھی جاری کیں۔