November 17, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب کا رات گئے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال

IMG-20250316-WA0177

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب کا رات گئے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ، انہوں نے شعبہ ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز میں مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات اور ڈسپنسری میں ادویات کے سٹاک کی چیکنگ کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ادویات کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور شکایت کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ڈاکٹرز و عملہ ہسپتال میں متحرک انداز میں فرائض کی انجام دہی کے لیے محنت سے کام کرے۔