November 17, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب عوامی ریلیف کے لیے انسپیکشنز کا سلسلہ جاری، انہوں نے رمضان المبارک کے پیش نظر شہر کے متعدد مقامات پر عوام الناس کو

IMG-20250316-WA0173

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب عوامی ریلیف کے لیے انسپیکشنز کا سلسلہ جاری، انہوں نے رمضان المبارک کے پیش نظر شہر کے متعدد مقامات پر عوام الناس کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا اور دکانداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوری سے پرہیز کریں اور ماہ مبارک میں عوام الناس کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ فراہم کر کے رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوامی ریلیف کے لیے متحرک انداز میں کام کر رہے ہیں اور عوام کو جاری کردہ نرخ ناموں کے مطابق کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔