اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ عوامی ریلیف کے پیش نظر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ عوامی ریلیف کے پیش نظر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کی مارکیٹوں میں پرائس چیکنگ، انہوں نے شہر کے متعدد مقامات پر سبزی اور فروٹ شاپس سمیت دیگر کریانہ سٹورز اور بیکریوں میں اشیائے خوردونوش کے ریٹس اور کوالٹی کا جائزہ لیا، انہوں نے کریانہ سٹورز اور بیکریوں میں اشیاء کی کوالٹی اور معیاد کی بھی چیکنگ کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام الناس کو کنٹرول ریٹس پر معیاری اشیائے خورونوش فروخت کی جائیں، اس کے علاوہ خریداروں کو سستی اور تازہ اشیاء فراہم کی جائیں اور زائد المعاد اشیا کی فروخت سے اجتناب کیا جائے، انہوں نے کہا کہ عوامی ریلیف سب سے مقدم ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز نہیں کیا جائے گا