November 17, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت پولٹری ایسوسی ایشن کے اجلاس کا

IMG-20250316-WA0174

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت پولٹری ایسوسی ایشن کے اجلاس کا انعقاد، اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک حق نواز علی، پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر کی رمضان المبارک کے پیش نظر پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو چکن کے ریٹس میں کمی کے سلسلہ میں ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ ماہ مقدسہ میں عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پولٹری ایسوسی چکن کے ریٹس میں کمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے تاکہ سفید پوش طبقہ رمضان المبارک میں مرغی کا گوشت با آسانی خرید سکے، پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے اس سلسلہ میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔