رہائشی عمارت سے گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی شناخت 35 سالہ افشین کے نام سے ہوئی ہے۔
رہائشی عمارت سے گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی شناخت 35 سالہ افشین کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ پولیس کے چھاپے کے دوران پیش آیا، درخشاں تھانے کے مقدمے میں مطلوب منشیات فروش عبید کو رات گئے گرفتار کیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر خاتون کے گھر چھاپا مارا گیا۔
ایس ایس پی مہروز علی نے کہا کہ درخشاں میں چھاپے کے دوران خاتون کا فلیٹ سے چھلانگ لگانے کا واقعہ پیش آیا، درخشاں تھانے کے مقدمے میں مطلوب منشیات فروش عبید کو رات گئےگرفتار کیا گیا، ملزم نے دوران تفتیش بتایا افشین نامی خاتون منشیات فروشی میں کاروباری پارٹنر ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم کی نشاندہی پر ملزمہ کے مسلم کمرشل میں واقع فلیٹ پر کارروائی کی گئی، پولیس نے متعدد بار ملزمہ کے فلیٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن ملزمہ نے دروازہ کھولنے کے