98

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) عالمی یوم آبادی کے حوالے سے سیکرٹری پاپولیشن کی ہدایت پر نجی میرج ہال میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آ بادی کے عنوان پر آ گاہی سیمینار اور ریلی کاانعقاد کیاگیا جس میں سیاسی سماجی شخصیات اور

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) عالمی یوم آبادی کے حوالے سے سیکرٹری پاپولیشن کی ہدایت پر نجی میرج ہال میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آ بادی کے عنوان پر آ گاہی سیمینار اور ریلی کاانعقاد کیاگیا جس میں سیاسی سماجی شخصیات اور فیلڈسٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پاپولیشن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آ فیسر عطاء محمد خان کی جانب سے نجی میرج ہال میں عالمی یوم آبادی کے حوالے سے آ گاہی سیمینار اور ریلی کاانعقاد کیاگیا جس میں مقامی ایم پی اے سہیل خان زاہد ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آ فیسر عطاء محمد خان ڈسٹرکٹ ڈیمو گرافر راشد محمود اور تحصیل آ فیسر اکمل شہزاد نے عالمی یوم آبادی کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کیا مقامی ایم پی اے سہیل خان زاہد نے عالمی یوم آبادی کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آ بادی سے ملکی مسائل بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جس سے معیشت کمزور ہو رہی ہے اور ہمیں اپنے گھر یلو وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے متوازن خاندان کو پروان چڑھانے کے لیے مثبت اقدامات کو عملی شکل دینا ہوگی تاکہ گھریلو اور ملکی سطح پر استحکام پیدا سکے سیمینار کے دوران ایم پی اے سہیل خان زاہد نے فیلڈسٹاف میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے سیمینار کے اختتام پر عالمی یوم آبادی کے حوالے سے ریلی بھی نکالی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں