110

میلسی بیو رو چیف ) علامہ قاضی اظہار الحق قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کربلاء میں حضرت امام حُسین علیہ السلام نے اپنی اور اپنے خاندان کی شہادتیں پیش کر کے اپنے نانا ﷺ کے دین کو بچایا حضرت امام حُسین علیہ السلام کی شہادت ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا

میلسی بیو رو چیف ) علامہ قاضی اظہار الحق قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کربلاء میں حضرت امام حُسین علیہ السلام نے اپنی اور اپنے خاندان کی شہادتیں پیش کر کے اپنے نانا ﷺ کے دین کو بچایا حضرت امام حُسین علیہ السلام کی شہادت ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، انہوں نے مذید کہا کہ واقعہ کربلاء نے ہمیں صبروتحمل، ایثار و قربانی اور آپس میں بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنے کا سبق دیا ہے. نواسہ رسولﷺ جنتی نوجوانوں کے سردار امام حُسین علیہ السلام کا رہتی دنیا تک لوگوں کے دِلوں پر راج رہے گا علامہ قاضی اظہار الحق قاسمی نے کہا ہے کہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ ماہِ محرم الحرام میں نواسہ رسولﷺ حضرت امام حُسین علیہ السلام نے اپنے رفقاء کے ہمراہ کربلاء میں کائنات کی لازوال اور بےمثال شہادتوں کا نذرانہ پیش کر کے اپنے نانا ﷺ کے دین کو بچایا ہے اور واقعہ کربلاء نے قیامت تک کیلئے آنے والوں کو حق و صداقت کی پہچان کروائی ہے اور باطل کو قیامت تک کیلئے بےنقاب کیا ہے، واقعہ کربلاء کی تاریخ کو پڑھ کر آج بھی جسم کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں،غمِ حُسین میں آنسو بہانہ نیکیوں میں سے ایک عظیم نیکی ہے اور یہی زریعہ نجات عمل ہے انہوں نے کہا ہے کہ اہلِ بیت رسولﷺ سے سچی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں