198

سکھر ( بیورو چیف دعا آن لاِن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اے ایس پی سٹی محمد عثمان کی قیادت میں سکھر پولیس اور رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ

سکھر ( بیورو چیف دعا آن لاِن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اے ایس پی سٹی محمد عثمان کی قیادت میں سکھر پولیس اور رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ
تفصیلات کے مطابق
فلیگ مارچ کا آغاز گلوب چوک سے ہوتے ہوئے سکھر شھر کے مختلف علاقوں ملٹری روڈ، بندر روڈ، دعا چوک، تھرمل چوک، نیوی پارک چوک سے ہوتا ہوا میدان کربلا روہڑی پہنچا ۔ فلیگ مارچ میں ضلع کے تمام، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوَز، ڈی آئی بی انچارج سمیت پاک آرمی رینجرز کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی ۔ محرم الحرام کے دوران امن امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنا اور پولیس کو الرٹ رکھنا ہے ۔ فلیگ مارچ موجودہ صورتحال اور محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کیلئے کیا گیا
ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ ضلع میں جرائم کا خاتمہ اور امن امان کی بحالی اولین ترجیع ہے ۔
فلیگ مارچ کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، دہشتگری کے خطرات سے نمٹنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں