November 16, 2026

بہاولنگر ( ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور وزیر جنگلات مریم اورنگزیب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کے احکامات کی روشنی میں محکمہ

20250315_192038

بہاولنگر ( ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور وزیر جنگلات مریم اورنگزیب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کے احکامات کی روشنی میں محکمہ جنگلات پنجاب نے لکڑی چوروں کے خلاف سخت کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر طارق محمود کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے۔
محکمہ جنگلات کی جانب سے دسمبر 2024 سے فروری 2025 تک کی تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی، جس کے مطابق:
18 مقدمات درج کیے گئے۔
29 لاکھ 65 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
6 لاکھ 55 ہزار روپے کے لوکل نوعیت کے جرمانے وصول کیے گئے۔
تین رکشے ضبط کر لیے گئے۔ ان لکڑی کی مالیت 8 لاکھ 46 ہزار ہے جس کے سیزیر ارڈر کیے ہوئے ہیں

9 فارسٹ گارڈز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔
6 ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کی گئی۔
ڈویژنل فارسٹ آفیسر طارق محمود نے کہا کہ غیر قانونی درختوں کی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور محکمہ جنگلات کی ٹیمیں جنگلات کے تحفظ کے لیے بھرپور انداز میں کارروائیاں جاری رکھیں گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو اس نمبر 0639240148 پردیں۔