November 16, 2026

بہاولنگر ()ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام شبیر حسین گِل ہمراہ سول جج رضوان حنیف

20250315_192038

بہاولنگر ()ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام شبیر حسین گِل ہمراہ سول جج رضوان حنیف شیخ نے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا تفصیلی دورہ کیا۔جیل ہذاکے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔خواتین وارڈ کا وزٹ کیا اسیران خواتین کے مسائل دریافت کیے ۔ عزت ماب جج صاحب نے اندرون جیل کے لان میں پودا لگایا اور دعا کرائی ۔بعد از ہسپتال کچن اسیران جیو نائل وارڈ اور سیل بلاکس کا وزٹ کیا ۔اسیر بچوں کے مسائل سنے ۔اسی طرح پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے دی جانے والی ویڈیو کالز کے پراسس کو چیک کیا ۔اور گورنمنٹ اور جیل خانہ جات کے اقدامات اور جیل کی صفائی ستھرائی کے معیار کو سراہا ۔اور معمولی نوعیت کہ کیس میں ملوث چار نفر اسیران کو فوری رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا ۔