November 16, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ. افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سپیرئیر گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام پہلے”سپیرئیر

IMG-20250315-WA0209

ٹوبہ ٹیک سنگھ. افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ۔۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سپیرئیر گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام پہلے”سپیرئیر نیکسٹ جنریشن آئی ٹی سمٹ 2025میں مہمانوں کی آمدپر پھولوں کے گلدستے پیش کیے جارہے ہیں۔
سپیرئیر گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام پہلے”سپیرئیر نیکسٹ جنریشن آئی ٹی سمٹ 2025” کا انعقاد کیا گیا، جس ڈائریکٹرکالجز حق نواز دانش،سی ای او ایجوکیشن میڈم ڈاکٹر عقیلہ انتخاب،چیئرمین کیو ای سی خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر بلال طاہر ،ریجنل ڈائریکٹر ادارہ ہذاسلیم مغل، ایس پی محمود ہارون، صاحبزادہ محمد منعم حسنین صدیقی،پرنسپل میاں زبیر نسیم ایڈووکیٹ، پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وسیم اکرم گریوال،وائس پرنسپل محمد صادق،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں شہزاداحمدایڈووکیٹ، عارف جانباز قاضی،ڈاکٹرنوید غازی، ڈاکٹر سلیم غازی، عمران ندیم سدھو،ساجدمجیدانور، رانا عمران خاں،میاںسعید حسن،زاہدمجیدانور ودیگرنے شرکت کی، پروگرام کا مقصد طلبا و طالبات کومستقبل کے نئے چیلنجزکیلئے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا میں اے آئی بیسڈ جدید ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کے بارے آگاہی فراہم کرنا تھا، ڈائریکٹر سپیرئیر کالج پروفیسر محمد زبیر نسیم نے کہا کہ دور حاضر میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کی اہمیت سے کسی صورت بھی انکار نہیں کیا جاسکتا، مستقبل میں اے آئی ٹیکنالوجی زندگی کے ہر شعبہ میں انقلابی تبدیلی کاپیش خیمہ ثابت ہو گی، ہمیں اپنے بچوں کو دور جدید کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آرٹیفشل انٹیلی جینس(اے آئی)کے مثبت استعمال کے لئے تیار کرنا ہو گا،سپیرئیر کالج اس سلسلہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، پروگرام میں کوآرڈی نیٹر یونیورسٹی ڈاکٹر وسیم اکرم گریوال کی زیرنگرانی شعبہ کمپیوٹرسائنسز کے طلباء و طالبات نے طب،آن لائن بزنس، کیرئیر کونسلنگ سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی میں اے آئی بیسڈ اپلیکیشن کے مقابلہ جات میں اپنے پراجیکٹس پیش کئے، جنہیں حاضرین کی کثیر تعداد نے سراہتے ہوئے خوب داد پیش کی، پروگرام کے اختتام پر ڈائریکٹرز سپیرئیر کالج میاں زبیر نسیم، صاحبزادہ منعم حسنین صدیقی نے مہمانان خصوصی کے ہمراہ اے آئی پروجیکٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا وطالبات میں کیش انعامات، سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کیں۔