November 16, 2026

عمرکوٹ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ) ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص امتیاز علی کلھوڑو اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمرکوٹ سید طیب زوار بخاری نے ڈسٹرکٹ

IMG-20250315-WA0208

عمرکوٹ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ) ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص امتیاز علی کلھوڑو اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمرکوٹ سید طیب زوار بخاری نے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نوید الرحمان لاڑک اور ریٹرنگ آفیسر رجب علی سٹھیو کو الیکشن کے قوانین اور ضابطوں کے بابت ٹرینگ دی اور عمرکوٹ میں ہونے والی ضمنی الیکشن کے ڈی آر او، آر او اور مانیٹرنگ ٹیم سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۲۱۳عمر کوٹ کے ضمنی انتخابات کو ھر صورت آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدار بنانا ہے، اس سے پہلے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۲۱۳عمر کوٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے مقررکردا ڈسٹرک مانییٹرنگ آفیسر امتیاز حسن ھالیپوٹو سے الیکشن کے ضابطوں کے تحت حلف لیا، اس کے بعد ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص امتیاز علی کلھوڑو نے ڈسٹرک الیکشن کمشنر عمرکوٹ سید طیب زوار بخاری اور لطف علی مستوئی الیکشن آفیسر کے ھمرا سٹور/مٹیریل روم گورنمنٹ کلچرل کمپلیکس بلڈنگ عمرکوٹ اور ٹرینگ وینیو پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل آڈیٹوریم حال کا معائنہ کیا اور انتظامات کی بابت اطمینان کا اظہار کیا، جہاں پے 17 مارچ 2025 سے پریزایڈنگ آفیسرز اور سینیئر اسٹنٹ پریزایڈنگ آفیسرز کی ٹرینگ کا آغاز ہونا ہے.