105

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے) ہم ڈسٹرکٹ بہاولنگر کے ارٹ کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے فنکار وں کو پنجاب حکومت کی جانب سے دیے جانے ماہانہ وظیفوں کے اجراء پر سیکریٹری انفارمیشن و کلچر پنجاب عبدالعزیز تارڑ، پنجاب ارٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر

ہارون آباد
(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے)
ہم ڈسٹرکٹ بہاولنگر کے ارٹ کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے فنکار وں کو پنجاب حکومت کی جانب سے دیے جانے ماہانہ وظیفوں کے اجراء پر سیکریٹری انفارمیشن و کلچر پنجاب عبدالعزیز تارڑ، پنجاب ارٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علام صغیر شاہداور ڈویزن بہاولپور ارٹ کونسل کے ڈائریکٹر میاں عتیق احمد کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے بہاولنگر کے 50 سال سےزائد عمر فنکاروں کے سال 2023,,2024 کے فنڈزاور وہایف جاری کروانے کیلئے بھرپور معاونت فرمائی ان خیالات کا اظہار پاکستان مووی ارٹ کلب بہاولنگر کے روح رواں عبدالستار ثمر اور
،، نصرت فتح علی خان ،، ارٹ ویلفئر اکیڈیمی ہارون اباد کے چیف ارگنائزر سنگر، کامیڈین و اینکر پرسن اے ار یوسفی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انکا مزید کہناتھاکہ ڈسٹرکٹ بہاولنگر فنکاروں کے معاملے میں بڑا زرخیز ہے ڈسٹرکٹ بہاولنگر کے فنکاروں نے ماضی میں بھی ارٹ کے ہر شعبہ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے اور اب بھی کررہےہیں
جن میں اسٹیج ڈرامہ ،گلوکاری، ٹیکنیشن ، رائٹر ڈائریکٹر ،کیمرہ مین و دیگر شعبہ جات شامل ہیں
اے ار یوسفی اور عبدالستار ثمر نے مزید کہا کہ فنکاروں کی زندگی ہمیشہ ہی مشکلات کا شکار رہی ہے اور فنکاروں کو ہمہ وقت حکومتی سر پرستی کی ضرورت رہی ہے ہم پر امید ہیں کہ موجودہ حکومت
خصوصا وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے مزید مراعات و خصوصی پیکج اناوئنس کرینگی جس سے فنکار بھی اپنے گھر کا چولہا اسانی سے چلا سکیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں