212

*محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عوام کو احساس تحفظ فراہم کرنے کے لئے وہاڑی پولیس کی جانب سے تینوں تحصیلوں میں فلیگ مارچ کا انعقاد*

*محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عوام کو احساس تحفظ فراہم کرنے کے لئے وہاڑی پولیس کی جانب سے تینوں تحصیلوں میں فلیگ مارچ کا انعقاد*

میلسی ( بیو رو چیف )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظاما ت کو مزید مؤثر بنا نے، امن و امان کی فضاء کو بر قرار رکھنےاور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے ضلع وہاڑی کی تینوں تحصیلوں میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا. فلیگ مارچ میں سرکل ایس ڈی پی اوز , ایس ایچ اوز, ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے شرکت کی. فلیگ مارچ ایس ڈی پی اوز کے دفاتر سے شروع ہوا جو مختلف روٹس سے ہوتا ہوا واپس انہی پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا. ڈی پی او وہاڑی منصور امان کا کہنا تھا کہ اس فلیگ مارچ کا بنیادی مقصد علاقہ میں محر م الحرام کے دوران سیکیورٹی کو مؤثر بنانا، امن و امان کی صورت حال کو بر قرار رکھنا ہے اور کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیا ر رہنا ہے تا کہ شرپسند عنا صر اپنے مذموم مقاصدمیں کا میاب نہ ہو سکیں. محرم الحر ام کے دوران سیکیورٹی کے مؤثر اقداما ت کیے گئے ہیں تا کہ کسی بھی نا خو شگوار واقع سے بچا جا سکے. تما م پولیس افسران محرم الحرام کے سلسلہ میں منتظمین کے سا تھ مکمل کوآرڈینیشن میں ہیں۔ وہاڑی پولیس شہر یو ں کے جا ن وما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے ۔ محرم الحرام میں تمام جلوس اور مجالس چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے پولیس کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان کے لئے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں