خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )ضلع خوشاب میں محرام الحرام کے مجالس و جلوس کی فول پروف سیکیورٹی، پرُامن طریقے سے مجالس اور جلوسوں کی انعقاد یقینی بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانااور ڈی پی او تو قیر محمد نعیم کی قیادت میں جوہرآباد اور خوشاب شہر میں فلیگ مارچ کیاگیا۔ فلیگ مارچ میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (جنر ل) احمد صہیب،اسسٹنٹ کمشنر اعجاز احمد ملک اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔اس مو قع پرڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشاب پرُ امن ضلع ہے اب تک پرُ امن طریقے سے مجالس منعقد ہو رہی ہیں امید ہے مثالی امن کے ساتھ ضلع میں محرم الحرام کے مجالس و جلوس اختتام پذیر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ فلیگ مار چ کے انعقاد کا مقصد عوام کو تحفظ کی یقین دہانی کروانا اور محرم الحرام کی سکیو رٹی کو یقینی بنانا ہے۔محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیو رٹی فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ اور سرچ آپریشنز جاری رہیں گے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]