*🌐14 مارچ 2025 بروز جمعہ* 13 رمضان المبارک
*🌐14 مارچ 2025 بروز جمعہ*
13 رمضان المبارک
🌐 *دن بھر کی اہم ترین خبریں*
⭕ *سما ڈیجیٹل نیوزوٹس ایپ چینل اپنےدوستوں رشتہ داروں کے ساتھ بھی شئیر کریں شکریہ*
🌐وزیراعظم کی فٹبال پلیئر محمد ریاض سے ملاقات، 25 لاکھ کا چیک دیا.
کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، شہباز شریف.
🌐اسلام آباد: جعفر ایکسپریس ٹرین حملے پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس.
🌐امریکا اور بھارت میں بھی لاپتہ افراد ہیں، کس ملک میں بیانیہ لے کر افواج اور اداروں پر چڑھ دوڑتے ہیں، ترجمان پاک فوج.
🌐جعفر ایکسپریس حملہ:بھارتی میڈیا دہشتگردوں کو سپورٹ کررہا تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر.
🌐جعفر ایکسپریس واقعہ میں 18 آرمی اور ایف سی اور 3 ریلوے ملازمین سمیت 5 شہری نے جام شہادت نوش کیا، ترجمان پاک فوج.
🌐جنوبی وزیرستان؛ مسجد میں دھماکا، جے یو آئی رہنما سمیت 4 افراد شدید زخمی.
🌐دھماکے میں جے یو آئی رہنما مولانا عبداللہ ندیم کو نشانہ بنایا گیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.
🌐کے پی اور بلوچستان کی صورتحال پر حکومت اور اداروں کو قوم کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان.
🌐وفاقی حکومت نے باضابطہ طور پر کرپٹو کونسل قائم کردی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں کونسل کرپٹو کے لیے واضح ضابطہ جاتی ہدایات مرتب کرنے کی سفارشات پیش کرے گی.
🌐رمضان کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ، کئی اشیا مزید مہنگی ہو گئیں.
🌐سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 700روپے کے اضافے سے 3لاکھ 14ہزار روپے کی سطح پر آگئی.
🌐خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کیلئے 10 ارب 20 کروڑ روپے جاری کردیئے.
🌐لاہور:بیجنگ انڈر پاس میں نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ کا واقعہ.
🌐محکمہ داخلہ پنجاب نے نجی سکیورٹی کمپنی اونکس کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا.
🌐اونکس سکیورٹی اینڈ مینجمنٹ سروسز کو شوکاز نوٹس جاری، 30 یوم میں جواب طلب.
🌐غیر تسلی بخش جواب پر سکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا.
🌐11 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا اوباش گرفتار، ملزم نے بچے کو اپنے کوارٹر میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا: پولیس.
🌐کراچی:عبداللہ مال کے قریب ٹرالر نے کار کو ٹکر ماردی ٹرالر موقع سے فرار مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کار میں پھنسے شخص کو ریسکیو کیا.
🌐کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں یوسف پلازہ کے قریب 4 ڈاکو رکشے میں سوار خواتین سے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے.
🌐میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقار بھٹو جونیئر کی سیاست میں آنے کی تیاریاں جلد آنے کا ارادہ.
🌐9مئی کیسز میں جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور عہدے سے مستعفی.
🌐ریاست کے خلاف مہم چلانے والے 19 ہزار سوشل میڈیا اکاونٹس ٹریس کرکے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا.
🌐ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ریاست کو مطلوب 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا.
🌐خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کرم کو خوراک دوائیاں, تیل, گیس اور روزمرہ استعمال کی مختلف اشیاء 453 ٹرکوں میں پہنچا دی گئیں.
🌐ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں.
🌐ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ حکومت قوم سے معافی مانگے اور فوری استعفی دے:اسد قیصر.
🌐ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں،مفاد پرست افواہیں پھیلا رہے ہیں، شوگر ملز ایسوسی ایشن.
🌐عمران خان کو پیش نہ کیا جا سکا، عدالت کی لا کلرک پر مشتمل کمیشن کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہدایت.
🌐وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید تین وزرا نے حلف اٹھالیا.
🌐لاہور ائیرپورٹ پر ایک پہیےکے بغیر لینڈ کرنے والے قومی ائیرلائن کے طیارے کا لاپتا پہیہ مل گیا.
🌐سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف، درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکیں گی.
🌐ایف بی آر نے صنعتی شعبے کی ویڈیو مانیٹرنگ کا آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کردیا.
🌐وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کی معروف کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات.
🌐سرمایہ کاری اور بر آمدات میں اضافے پر حکومت کی ہر قسم کی معاونت کی یقین دہانی.
🌐سائبر کرائمز میں خوفناک اضافہ ، 5 سال کے دوران 18 لاکھ خواتین نشانہ بن گئیں.
*⭕ سما ڈیجیٹل نیوز وٹس ایپ چینل سے جڑے رہیں، باخبر رہیں*