November 16, 2026

سندھ ہائیکورٹ کورٹ نے ایس ایچ او ماڈل کالونی کو درخواست گزار فیضان علی کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے روک دیا۔

20250313_083328

سندھ ہائیکورٹ کورٹ نے ایس ایچ او ماڈل کالونی کو درخواست گزار فیضان علی کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے روک دیا۔

فیضان علی کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج کورٹ نمبر 5 کراچی ایسٹ نے صباء ناز کی 22اے کی پٹیشن میں ایس ایچ او ماڈل کالونی کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

فیضان علی نے ایڈیشنل سیشن جج کورٹ نمبر 5 کراچی سینٹرل کے فیصلے کو لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

درخواست گزار فیضان علی پر اس کی بھابھی صباء ناز نے مکان خالی کرنے سے انکار پر پسٹل کے ذریعے دھمکیاں دینے، قمیض پھاڑنے،زیادتی کی کوشش کرنے اور ہراسمنٹ کا الزام لگایا ہے۔ لیاقت علی خان گبول۔ایڈووکیٹ

صباء ناز نے درخواست گزار کے فروخت شدہ مکان کے سیکنڈ فلور پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے لیے فیضان علی پر جھوٹا الزام لگایا رہی ہے ۔لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ

درخواست گزار اور اس کے بھائی زیشان علی اپنا مکان سال 2016 میں عبدالرحمن کو فروخت کردیا تھا۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ

مکان کے سیکنڈ فلور پر صباء ناز اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ رہائش پزیر ہے۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ

درخواست گزار اور اس کے بھائی زیشان علی نے اپنا مکان سال 2016 میں عبدالرحمن کو فروخت کردیا تھا۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ

عدالرحمن نے درخواست گزار اور اس کے بھائی زیشان پر سنیئر سول جج کورٹ نمبر 4 کراچی ایسٹ میں معاہدے کی پاسداری اور قبضے کے لیے سول سوٹ نمبر 1999/2020 داخل کیا تھا۔ لیاقت علی خان گبول۔ایڈووکیٹ

بعد ازاں عدالت نے اجراء ڈگری نمبر 13/20222 کے تحت عبدالرحمن کو مکان کا ٹرانسفر اور قبضہ بذریعہ عدالت فیضان علی اور ذیشان علی سے دلوایا ہے لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ

اسی دوران صباء ناز نے اپنے دیور فیضان علی کے زریعے سیکنڈ فلور عبد الرحمن سے کرایہ پر ایک سال کےلیے لیا اور اس پر قبضہ کرلیا ۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ

جب ایک سال بعد عبدالرحمن نے درخواست گزار فیضان علی کے توسط سے مکان کا سیکنڈ فلور خالی کرنے کا کہا تو صباء ناز نے جھوٹے الزام کے تحت پٹیشن داخل کردی۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ

صباء نے سیکنڈ فلور پر ایک سال سے قبضہ کیا ہوا ہے نہ تو کرایہ ادا کررہی ہے نہ بجلی کے بل ادا کررہی ہے اور نہ ہی سیکنڈ فلور خالی کررہی ہے۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ

جب عبدالرحمن نے فیضان علی کے توسط سے مکان کا سیکنڈ فلور خالی کرنے کےلیے کہا تو جھوٹے الزام لگاکر پٹیشن داخل کردی اور ٹرائل کورٹ نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ

سندھ ہائیکورٹ نے فیضان علی کی درخواست پر حکم امتناع دیتے ہوے صباء ناز ، ایس ایچ او ماڈل کالونی اور ایس ایس پی کملین سیل کو نوٹس جاری کرتے ہوے رپورٹ طلب کرتے ہوے مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی۔