November 16, 2026

ریلویز پولیس بھرتی کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل اور اے ایس آئی کا تحریری امتحان 16 مارچ بروز اتوار کو لیا جائے گا۔

20250313_083328

ریلویز پولیس بھرتی کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل اور اے ایس آئی کا تحریری امتحان 16 مارچ بروز اتوار کو لیا جائے گا۔

پاکستان ریلویز پولیس بھرتی برائے کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل و اے ایس آئی سال 2025 کا تحریری امتحان 16 مارچ بروز اتوار کو لیا جائے گا۔ تمام امیدواران جنہوں نے پاکستان ریلویز پولیس میں کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل اور اے ایس آئی کیلئے درخواستیں جمع کروائی تھی اور فزیکل مئیرمنٹ اور دوڈ ٹیسٹ کے مرحلہ میں کامیاب قرار پائے ہیں کا تحریری امتحان مورخہ 16 مارچ بروز اتوار کو لیا جائے گا۔

کانسٹیبلان اور لیڈی کانسٹیبلان تحریری امتحان کیلئے بتائے گئے امتحانی مرکز کے ایڈریس پر صبح 7 بجے پہنچیں گے جبکہ اے ایس آئی کے امیدواران اپنے تحریری امتحان کیلئے بتائے گئے امتحانی مرکز پر دوپہر 12 بجے پہنچیں گے۔ تمام امیدواران وقت کی پابندی کریں گے اور اصل شناختی کارڈ، رولنمبر سلپ، کلپ بورڈ اور نیلا پین ہمراہ لائیں گے۔

لاہور اور ورکشاپس ڈویژن کے امیدواران کا تحریری امتحان پنجاب یونیورسٹی ایگزامینیشن سینٹرز بالمقابل سائنس کالج وحدت روڈ لاہور میں ہوگا۔ راولپنڈی ڈویژن کے امیدواران کا تحریری امتحان گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گرلز کالج فار وومن صدر کینٹ راولپنڈی میں ہوگا جبکہ پشاور ڈویژن کے امیدواران کا تحریری امتحان گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ثاقب غنی شہید روڈ کینٹ نمبر 2 پشاور میں گا۔

ملتان ڈویژن کے کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل کے امیدواران کا تحریری امتحان ریلوے آفیسرز کلب مارکی عقب کے ایف سی نزد ہائی کورٹ ملتان کینٹ میں ہوگا جبکہ اے ایس آئی کے امیدواران کا تحریری امتحان ریلوے بیڈمنٹن ہال عقب ریلوے خاتون انڈسٹریل سنٹر ریلوے اسٹیشن ملتان کینٹ میں ہوگا جبکہ سکھر ڈویژن کے امیدواران کا تحریری امتحان کرسٹل شادی ہال بیک سائیڈ ڈی ایس آفس ریلوے سکھر میں ہوگا۔

کراچی ڈویژن کے امیدواران کا تحریری امتحان ریلوے اسٹیڈیم آئی آئی چندریگر روڈ نزد ریلوے اسٹیشن سٹی میں ہوگا جبکہ کوئٹہ ڈویژن کے امیدواران کا تحریری امتحان ریلوے آفیسرز کلب نزد ریلوے اسٹیشن کوئٹہ میں لیا جائے گا۔

(ترجمان ریلویز پولیس، سی پی او لاہور)