ٹھٹھہ دریائے سندھ پر بننے والی چھ کینالوں کے خلاف دولھا دریا خاں پل سے ٹھٹھہ شہر تک مختلف پارٹیوں کی ریلی
ٹھٹھہ
دریائے سندھ پر بننے والی چھ کینالوں کے خلاف دولھا دریا خاں پل سے ٹھٹھہ شہر تک مختلف پارٹیوں کی ریلی
: سندھ میں دریائے سندھ پر بننے والے چھ نہروں کے خلاف دولہ دریاء خان پل پر جئے سندھ محاذ کے مرکزی رہنما سید نواز شاہ بھاڈائی، قومی عوامی تحریک کے مرکزی رہنما یاسر جاکرو، سماجی رہنما شبیر بھٹی، شاہین یوتھ کونسل کے مرکزی رہنما حنیف میمن اور صحافی پیرل پیاسی کی قیادت میں بڑی تعداد میں لوگوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔
ریلی کے دوران مظاہرین نے دریائے سندھ پر بننے والی نہروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس احتجاج میں مختلف سیاسی، سماجی اور قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ پر کسی بھی قسم کا قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ نہروں اور پانی کے مسئلے پر ہر محاذ پر مزاحمت کی جائے گی اور سندھ کو بنجر بنانے کی کسی بھی سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ اگر زبردستی نہریں تعمیر کی گئیں تو وہ سندھ کے عوام کی لاشوں پر بنیں گی۔ احتجاج کے دوران شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔