November 16, 2026

بیو رو چیف و ہا ڑ ی میلسی . ٹرین حملہ اور جوابی آپریشن: قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ وہاڑی نائب صدر پنجاب لیبر ونگ پاکستان مسلم لیگ ق نزاکت علی چوہان نے ٹرین حملے کی شدید

IMG-20250315-WA0150

بیو رو چیف و ہا ڑ ی
میلسی . ٹرین حملہ اور جوابی آپریشن: قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ
وہاڑی نائب صدر پنجاب لیبر ونگ پاکستان مسلم لیگ ق نزاکت علی چوہان نے ٹرین حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آزمائش کی گھڑی میں پوری قوم اپنی بہادر افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم و حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتیں، بلکہ ہمیں مزید متحد اور مضبوط کر رہی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نزاکت علی چوہان نے مزید کہا پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر ملک میں امن و استحکام قائم رکھنے میں صفِ اول میں رہی ہیں۔ “بہادر ماؤں کے بہادر بیٹو! ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ قوم کو آپ کی قربانیوں پر فخر ہے، اور ہم ہر لمحہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم یکجہتی اور اتحاد کا عملی مظاہرہ کرے گی۔ “ہم سب کو چاہیے کہ اپنی افواج اور سیکیورٹی اداروں کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں۔”

آخر میں، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی افواج کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وطن عزیز کو ہر قسم کے داخلی و خارجی خطرات سے محفوظ رکھے۔