میلسی ( بیو رو چیف ) میلسی کے نواحی علاقے موضوع دھلو کا رہائشی محمد عابد جو کہ 3 سال سے گردے کا مریض ہے ڈاکٹروں کی رپورٹ کے
میلسی ( بیو رو چیف ) میلسی کے نواحی علاقے موضوع دھلو کا رہائشی محمد عابد جو کہ 3 سال سے گردے کا مریض ہے ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق دونوں گردے فیل ہو رہے ہیں عابد حسین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے میرے 3 چھوٹے بچے ہیں ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں میں غریب مزدور آدمی ہوں میں 3 سال سے گردے کا علاج کروا رہا ہوں میں ملتان گڈنی سنٹر میں 8 دن داخل رہا مگر سحت یاب نہ ہوسکا اور بہاولپور میں علاج کروایا ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اپ کے گردے ورک نہیں کر رہے اگر اپ کو گردے ٹرانسفر کیے جائیں تو اپ بہتر ہو جائیں گے ورنہ آپ ہفتے میں دو دفعہ ڈیلسز کروائیں عابد حسین کا کہنا ہے ہفتے میں دو دفعہ بمشکل کرایہ جمع کر کے وہاڑی ہاسپٹل میں ڈائلسز کے لیے جاتا ہوں میرے پاس اب کوئی سرمایہ نہیں بچا میرے پاس اب اتنی آمدنی نہیں کہ میں اپنے گردے ٹرانسفر کروا سکوں میرے پاس اب تو اتنے روپے بھی نہیں ہیں میں اپنا علاج کروا سکوں میری وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے التماس ہے کہ میرے گردے ٹرانسفر کروا دیں تاکہ میں اپنی باقی زندگی اپنے بچوں کے ساتھ سکون سے گزار سکوں مزید جانتے ہیں عابد حسین سے جو آج بڑی مشکل سے کرایا جمع کر کے ڈائلسز کروا کر آئے ہیں