November 16, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہندو بالمیکی برادری نے ہر سال کی طرح اس سال بھی

20250313_083328

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہندو بالمیکی برادری نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنے مذہبی عقیدہ کے مطابق رنگوں بھرا تہوار ہولی کو ایک دوسرے پر مختلف قسم کے رنگ لگا کر خوشی کا اظہار کیا ہولی کے خوشی کے موقع پر ہربنس لال سلطانی صدر سوسائٹی ہندو بالمیکی مندر نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کے بے حد مشکور ہیں۔ کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل طور پر اپنے اپنے عقیدے کے مطابق مذہبی آزادی حاصل ہے۔ اور ہولی کی مبارکباد دی گئی حکومت پاکستان کی جانب سے تمام حفاظتی اقدامات کیے گئے سیکیورٹی فراہم کی گئی انھوں نے ملکی سلامتی اور استحکام پاکستان پاک افواج کےلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئی اسی کے ساتھ ہولی خوشیوں کا تہوار خیر و عافیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اقلیتی رہنماؤں میں برگٹ کشن لال داس رام نشان سردار ساجن پیارے لال چوہدری جمن رام چوہدری سلطان چوہدری جاوید لکھا منصف چوہدری بشن رام ؛ پرویز لال پنڈت ہیرا لال پنڈت فقیر چند پھول اور ارشد بہاری لال بھی موجود تھے