ٹانک میں جنڈولہ ایف سی قلعہ پر دہشتگردوں کا بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ ،فورسیز کی جوابی کاروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔
ٹانک میں جنڈولہ ایف سی قلعہ پر دہشتگردوں کا بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ ،فورسیز کی جوابی کاروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹانک کی تحصیل جنڈولہ میں ایف سی کے قلعہ پر کم ع بیش 10 سے زیادہ دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے گروپ میں تین خودکش حملہ آور بھی شامل تھے ، دہشتگرد ایف سی قلعہ کی جیل میں قید دہشتگردوں کو چھڑانا چاہتے تھے تاہم فورسیز کی جوابی کاروائی میں 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 10 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے ، اب تک کی اطلاع کے مطابق اس حملہ میں ایف سی کے تین جوان زخمی ہوئے جن کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے