جعفر ایکسپریس پر حملہ – ایک بھارتی سازش… رمضان المبارک… وہ مہینہ جو رحمت، برکت اور امن کا پیغام دیتا ہے۔ مگر اسی مقدس مہینے میں
جعفر ایکسپریس پر حملہ – ایک بھارتی سازش…
رمضان المبارک… وہ مہینہ جو رحمت، برکت اور امن کا پیغام دیتا ہے۔ مگر اسی مقدس مہینے میں پاکستان کے معصوم شہریوں پر ایک اور بزدلانہ حملہ کیا گیا جعفر ایکسپریس، جو سینکڑوں مسافروں کو ان کے پیاروں سے ملانے کے لیے رواں دواں تھی، سفاک دہشت گردوں کے نشانے پر آ گئی۔
یہ کوئی عام حملہ نہیں تھا! دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے ساتھ معصوم مسافروں کو نشانہ بنایا۔ مگر سوال یہ ہے کہ… آخر اس کے پیچھے کون تھا؟ کون ہے جو پاکستان میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے؟
اس حملے کے فوراً بعد دشمن ملک میں جشن کا سماں تھا! وہاں خوشیاں منائی گئیں، سوشل میڈیا پر میمز اور پوسٹس کے ذریعے اس واقعے کو پاکستان کے خلاف ایک “کامیابی” کے طور پر پیش کیا گیا