November 17, 2026

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو رو چیف محمدعامر حسین قریشی سے . وزیر اعلٰی پنجاب کی طرف سے ہائی سکول میلسی کے طلبہ کولیپ ٹاپ اور نقد انعامات

IMG-20250313-WA0324

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو رو چیف محمدعامر حسین قریشی سے . وزیر اعلٰی پنجاب کی طرف سے ہائی سکول میلسی کے طلبہ کولیپ ٹاپ اور نقد انعامات

طلبہ گورنمنٹ ہائی سکول میلسی کے تعلیمی پراجیکٹ کی صوبائی سطح پر پذیرائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گورنمنٹ ہائی سکول میلسی، سرکاری سکول، معیاری سکول کی عملی تفسیر ہے۔۔۔۔۔۔۔

گورنمنٹ ہائی سکول میلسی رخشندہ و درخشندہ روایات کی حامل تعلیمی درسگاہ ہےجو قسمت نوع بشر تبدیل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔۔ضلع بھر کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کے 5 طلبہ میں سے 3 طلبہ کا تعلق گورنمنٹ ہائی سکول میلسی سے ہے ۔جنہیں STEAM مقابلہ میں لیپ ٹاپ اور نقد انعامات سے نوزا گیا۔یہ انعامات وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی طرف سے ایک پر وقار تقریب میں دیے گئے ۔علمی ادبی اور عوامی حلقوں نےادارہ کے پرنسپل افضل تحسین یزدانی اور اساتذہ محمد آصف ارشاد، محمد عبداللہ خدا بخش، محمد نبیل، محمد یٰسین عربی، کو مبارکباد پیش کی۔ادارہ کےکلاس نہم حیدر کے ہونہار طلبہ کے سائنس پراجیکٹ کی صوبائی سطح پر پذیرائی ،میلسی شہر کے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں ۔اس عظیم کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے پرنسپل ادارہ افضل تحسین یزدانی نے کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول میلسی، وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف کے وژن سرکاری سکول، معیاری سکول کی عملی تفسیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر محترمہ عمرانہ توقیر کی زیر سرپرستی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وہاڑی کے سپوت جناب ظفراقبال وٹو ، محترمہ شازیہ انور اور ناصر چوہدری کے تعلیم دوست اقدامات لائق تحسین ہیں۔