November 17, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے ) بولان میں جعفر ایکسپریس کو پیش انے والا واقعہ بہت بڑا ناقابل برداشت سانحہ ہے شہدا کی

IMG-20250313-WA0323

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے )
بولان میں جعفر ایکسپریس کو پیش انے والا واقعہ بہت بڑا ناقابل برداشت سانحہ ہے شہدا کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت و تندرستی کے لیے دعا گو ہیں سیکیورٹی اداروں کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے فوری ایکشن کرتے ہوئے یرغمالیوں کو جہنم واصل کیا اور مسافروں کو یرغمالیوں کی قید سے ازاد کروایا بولان میں پیش انے والا سانحہ تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
ان خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کوسی پیک موٹروے و ایئر ایمبولنس پروگرام سے ملانے والے عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے سانحہ جعفر ایکسپریس پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا
عوامی لیڈر نے کہا ٹرین کو یرغمال بنانے کا واقعہ دنیا کی تاریخ کا چھٹا واقعہ ہے جو بدقسمتی سے ہمارے ساتھ پیش آیا پاکستان میں امن کے دشمن وطن عزیز میں ہمیشہ دہشت گردی کے خواہاں رہے ہیں اور چند شر پسند عناصر کو ساتھ ملا کر وطن عزیز کے امن کو برباد کرنے کی گھناونی سازشوں میں مصروف رہتے ہیں پاکستان کا معرض وجود میں انا ایک بڑا معجزہ تھا جو پاکستان مخالفوں سے اج تک برداشت نہیں ہو رہا ہم سانحہ جعفر ایکسپریس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا بدقسمتی سے یہ سانحہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف گہری سازش ہے جسے ہمارے سکیورٹی اداروں نے بروقت زمینی اور فضائی کاروائی کر کے ناکام بنا دیا ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنے کے لیے پرعزم ہیں پاکستانی قوم ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے بدقسمتی سے مٹھی بھر شر پسند عناصر اپنے مضموم مقاصد کی تکمیل کے لیے کمینگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں انشاءاللہ پاکستان تا قیامت زندہ و جاوید رہے گا جب تک ہمارے شیر جوان سرحدوں کی حفاظت کے لیے موجود ہیں کوئی پاکستان کی طرف میلی انکھ سے نہیں دیکھ سکتا