November 17, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ سابق ضلعی چیئرمین ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری عمران ندیم سدھو نے کہا ہے کہ دن کے وقت

IMG-20250313-WA0315

ٹوبہ ٹیک سنگھ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ سابق ضلعی چیئرمین ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری عمران ندیم سدھو نے کہا ہے کہ دن کے وقت سوئی گیس کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے ٹھنڈے پانی سے نہانے سے بچے بیمارہونے لگے ہیں،محکمہ سوئی گیس نے آسانیاں پہنچانے کی بجائے لوگوں کے لیے مشکلات کھڑی کررکھی ہیں،کیونکہ نہ ہی گیس کی سپلائی شیڈول کے مطابق دی جارہی اور پریشر کم ہونے کی وجہ سے سحری اور افطاری کے وقت کھانا بنانا بھی مشکل ہے، ہوٹل مالکان سمیت افطاری کا سامان تیار کرنے والی چھوٹے دوکاندار بھی شدید پریشان ہے، کاروباری طبقہ سمیت کمال چوک،بخشی پارک،چوہدری پارک،راجہ پارک ودیگر محلہ جات کے علاقہ مکین پریشانی میں مبتلا ہیں، رمضان المبارک میں شیڈول پر نظر ثانی کرتے ہوئے مبارک مہینہ میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے، تاکہ عام لوگوں کو آسانیاں پیدا ہوں ،نیاشیڈول میں صبح پونے تین بجے سے سواپانچ بجے ،پونے سات سے آٹھ بجے تک،شام پونے چار بجے سے پونے آٹھ تک ہے،جوکہ شیڈول درست نہ ہے،جمعتہ المبارک کو ہر مسلمان نماز جمعہ کے لیے غسل کرتا ہے لیکن اس دفعہ رمضان المبارک میں مسلمانوں کی اکثریت سوئی گیس کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے غسل سے محروم ہیں ،کم از کم پرانے شیڈول کے مطابق دن12بجے سے تین بجے تک سوئی گیس فراہم کی جائے تاکہ مسلمان اپنے اسلامی شعائر بخوبی ادا کرسکیں، گیس نہ ہونے پرٹھنڈے پانی سے نہانے کی وجہ سے روزانہ بچوں سمیت سیکڑوں افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں،جن کی وجہ سے والدین بھی پریشان ہیں۔