November 17, 2026

سندھ بائی کورٹ بئنچ سکھر نے نوان جتوئي سے تعلق رکھنے والے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا، خبر کے مطابق مورو تعلقہ کے نوان جتوئي کے رہواسی پسند کی شادی کرنے والے

20250313_161651

اب چلتے ھیں سکھر جہاں سے آپ ڈیٹ دے رھے ھمارے بیورو چیف ۔۔سید نصیر حسین زیدی۔ جی نصیر زیدی آج کورٹ کے حوالے کیا خبریں ھیں۔۔۔۔
سندھ بائی کورٹ بئنچ سکھر نے نوان جتوئي سے تعلق رکھنے والے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا، خبر کے مطابق مورو تعلقہ کے نوان جتوئي کے رہواسی پسند کی شادی کرنے والے نوجوان راشد علی اور مسمات شبینہ عرف شبو کی سندھ ہائی کورٹ بئنچ سکھر میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی، جسٽس ذوالفقار علی سانگی اور جسٹس عبدالحامد بہرگڑی پر مشتمل آئینی بئنچ کے روبرو درخواستگذارن کے وکلاء رانا تنویر، مشتاق شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان راشد علی جروار نے 30 جنوری 2025ع کو خیرپور کی عدالت سے اجازت ملنے کے بعد پسند کی شادی کی، جس کے بعد ناری کے والد محمد اسماعيل جروار نے نوان جتوئی تہانے پر نوجوان کے خلاف اغوا کا جہوٹا مقدمہ درج کروا ہے، اس کے علاوہ ناری کے دیگر رشتے داران جانی نقصان پہچانے کی دہمکیان دیکر حراسان کر رہے ہیں، ایسے حالات کے پیش نظر پسند کی شادی کرنے والا جوڑا خوف کی حالت میں دربدری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں، انہوں نے عدالت سے جہوٹا مقدمہ ختم کرکے تحفظ فراہم کرنے کی استدعا کی ہے، عدالت نے درخواستگذارن کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد نوان جتوئی تہانے پر داخل کیس میں اسٹے جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی نوشہروفیروز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے