سکھر کے سائٹ ایریا میں واقع گاؤں راہوجا کے رہائشیوں نے لکھن برادری کے مسلح افراد کی جانب سے مسلسل حملوں اور پولیس کی بے حسی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ناظرین اب رخ کرتے ھیں سندھ کے تیسرے بڑھے شہر کا جہاں موجود ھیں ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔۔
نصیر زیدی کیا خبرہیں ھی سکھر کے سائٹ ایریا میں واقع گاؤں راہوجا کے رہائشیوں نے لکھن برادری کے مسلح افراد کی جانب سے مسلسل حملوں اور پولیس کی بے حسی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھتہ نہ دینے پر ان کے گھروں پر حملے کیے جا رہے ہیں، جبکہ ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا رہا۔احتجاج میں شریک غلام رسول راہوجا، عاشق راہوجا، مسمات ماروی اور مسمات صنم نے میڈیا کو بتایا کہ پانچ روز قبل لکھن برادری کے 30 سے 40 مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں ان کے گھر پر حملہ کیا۔ ملزمان نے گھر میں گھس کر خواتین، بچوں اور مردوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ متاثرین نے فوراً سائٹ ایریا تھانے میں اطلاع دی، لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی متاثرین کے مطابق حملہ آور مسلسل ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرتے ہیں اور آج صبح 6 بجے دوبارہ ان کے گھر پر حملہ کیا گیا، جس میں خواتین اور بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آوروں نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مردوں نے بھتہ نہ دیا تو پورے خاندان کو قتل کر دیا جائے گا۔چار روز قبل لکھن برادری کے مسلح ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر راہوجا برادری کے ایک معروف کاروباری شخصیت عاشق علی راہوجا کے گھر پر حملہ کیا۔ حملے میں کلہاڑیوں اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں عاشق علی کے بیٹے ساجد علی سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ حملہ آوروں نے گھر میں توڑ پھوڑ کی، کار اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔واقعے کی ایف آئی آر سائٹ ایریا تھانے میں درج کرائی گئی، جس میں سات سے زائد ملزمان بشمول شمن لکھن، وہاب، سراج، میہاور، درگاہی اور دیگر کے نام شامل ہیں۔ تاہم، پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او سائٹ ایریا نہ صرف ملزمان کی پشت پناہی کر رہا ہے بلکہ ایس ایس پی سکھر کو غلط معلومات فراہم کر کے گمراہ بھی کر رہا ہے۔اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کا مطالبہ مظاہرین نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔سائٹ ایریا تھانے کے ایس ایچ او کو برطرف کر کے ایماندار اور فرض شناس افسر کو تعینات کیا جائے۔متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ خوف سے آزاد زندگی گزار سکیں۔متاثرین کا کہنا تھا کہ اگر انصاف نہ ملا تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے اور عدالت سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی صورت بھتہ خوروں کے آگے نہیں جھکیں گے اور انصاف کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔یہ واقعہ سکھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ اگر پولیس نے بروقت کارروائی نہ کی تو حالات مزید سنگین ہوسکتے ہیں۔ متاثرین انصاف کے منتظر ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اعلیٰ حکام ان کی فریاد سن کر فوری کارروائی کریں گے۔