حماس کے حامیوں کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے ان کے گرین کارڈ اور ویزے منسوخ کررہے ہیں: مارکو روبیو
حماس کے حامیوں کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے ان کے گرین کارڈ اور ویزے منسوخ کررہے ہیں:
مارکو روبیو
واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیوکا کہنا ہے کہ امریکا حماس کے حامیوں کے گرین کارڈ اور ویزے منسوخ کررہا ہے تاکہ انہیں ڈی پورٹ کیا جاسکے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے اعلان کے باوجود امریکا کی وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو فلسطین نواز شخصیت محمود خلیل کو جبری طور پر وطن بھیجنے سے روک دیا ہے۔
گرین کارڈ ہولڈر محمود خلیل کی وکیل ایمی گرئیر نے اپنے مؤکل کی گرفتاری عدالت میں چیلنج کی جس پر جج جیسی فرمین نے فریقین کے دلائل کیلئے 12مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔
امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ایجنٹس نے محمود خلیل کو مین ہٹن میں ان کے یونیورسٹی اپارٹمنٹ سے ہفتے کی رات گرفتار کیا تھا جہاں وہ اپنی حاملہ اہلیہ کے ساتھ رہائش پذیر تھے، خلیل کو اس سے پہلے لیوزی اینا میں بھی حراست میں لیا جا چکا تھا۔