November 16, 2026

*مریم نواز کے حکم پر ڈبل ڈیکر بسوں کے کرائے میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس*

IMG-20250313-WA0157

*مریم نواز کے حکم پر ڈبل ڈیکر بسوں کے کرائے میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس*

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے حکم پر ڈبل ڈیکر بسوں کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔

ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی سائٹ سی ان لاہور بس سروس کے کرائے میں 200 سے 500 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا، کارپوریٹ سیکٹر،تعلیمی اداروں، تجارتی سرگرمیوں کے لیے کرایوں میں پانچ ہزار سے 20 ہزار تک اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور کی سیاحت کیلیے 3روٹ پر چلنے والی بسوں کے کرائے میں اضافے پر اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئے متعلقہ ٹی ڈی سی پی حکام کو کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس کے پرانے کرائے بحال کردیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈبل ڈیکر بس سروس عوام کی سیر و تفریح کیلیے شرو ع کی گئی ہے، اس کے کرایوں میں اضافے سےعوام پر بوجھ پڑے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کو سیر و سیاحت کی بہترین سہولتیں کم از کم چارجز پر مہیا کررہے ہیں اورکرتے رہیں گے۔