🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *12 مارچ 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب، 21 مسافر اور 4 جوان شہید، تمام 33 دہشت گرد ہلاک کردیے: ترجمان پاک فوج
🚨 (2) پہلے فورسز کے نشانہ بازوں نے خودکش بمباروں کو ہلاک کیا، پھر مرحلہ وار بوگی سے بوگی کلیئرنس کی، دہشت گرد افغانستان میں اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں تھے: آئی ایس پی آر
🚨 (3) آپریشن میں ایس ایس جی، ایئرفورس پولیس نے حصہ لیا، پہلے خود کش حملہ آوروں کو نشانہ بنایا گیا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
🚨 (4) جعفر ایکسپریس حملہ: فورسز کا دوسرے روز آپریشن مکمل ہوگیا، بڑی تعداد میں مسافر بازیاب، تمام دہشت گرد ہلاک
🚨 (5) جعفر ایکسپریس حملے پر پوری قوم صدمے میں ہے، وزیراعظم کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے رابطہ
🚨 (6) دہشت گرد ڈائیلاگ کیلئے تیار نہیں، ابھی تک ریاست نے لڑنا شروع نہیں کیا: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
🚨 (7) قومی اسمبلی اجلاس: پی ٹی آئی کا جعفر ایکسپریس حملے پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج
🚨 (8) جعفر ایکسپریس حملہ: بھارتی میڈیا جعلی ویڈیوز کے ذریعے زہر اگلنے لگا
🚨 (9) جعفر ایکسپریس حملہ، دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ملک کا امن سبوتاژ نہیں کرسکتے، نواز شریف
🚨 (10) جعفر ایکسپریس حملہ: تحریک انصاف نے واقعے کو اپنی سیاست چمکانے کیلئے استعمال کیا، عطا تارڑ کا الزام
🚨 (11) جعفر ایکسپریس پر حملہ: وزیراعظم کا ہنگامی طور پر کل کوئٹہ کے دورے کا اعلان
🚨 (12) جعفر ایکسپریس حملے پر امریکا، چین، روس، ایران، ترکیہ اور یورپی یونین کا اظہار مذمت
🚨 (13) جعفر ایکسپریس کے کئی مسافر اب بھی دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں، وزیر ریلوے کا آج دوپہر کو دیا گیا بیان
🚨 (14) متاثرہ جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور سمیت تمام عملہ محفوظ رہا
🚨 (15) ٹرین حملے کی مذمت کرتے ہیں، بی ایل اے کو پہلے ہی دہشت گرد گروپ قرار دے چکے ہیں، امریکا
🚨 (16) ٹرین حملے کی مذمت؛ چین کا پاکستان کے ساتھ سیکورٹی تعاون مزید مستحکم کرنے کا عزم
🚨 (17) آرمی چیف بتائیں 2 صوبوں میں سیکیورٹی ناکامی کی وجہ کیا ہے؟ پی ٹی آئی چیف وہیپ عامر ڈوگر
🚨 (18) حکومتی دعوے بے کار، چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
🚨 (19) رمضان المبارک کا پہلا عشرہ؛ مسجد نبویﷺ میں تقریباً ایک کروڑ نمازیوں کی آمد
🚨 (20) آئی ایم ایف نے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنا کا مطالبہ مسترد کردیا
🚨 (21) چین کے وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئیں گے، سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا
🚨 (22) پی آئی اے پروازوں کی بحالی کیلئے برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس 20 مارچ کو ہوگا
🚨 (23) مریم نواز کے حکم پر ڈبل ڈیکر بسوں کے کرائے میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس
🚨 (24) سپریم کورٹ: 5 سالہ بچے کے قتل کے الزام میں سزائے موت کے دو ملزم 17 برس بعد بری
🚨 (25) چیف جسٹس کا بڑا اقدام، جسٹس منصور علی شاہ کے تعینات کردہ افسران کو واپس بھجوا دیا
🚨 (26) کراچی: امریکی شہری بن کر کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والا ملزم آغا سرور عباس گرفتار
🚨 (27) قومی اسمبلی اجلاس: یو اے ای ویزا کے لیے جعلی ڈگریاں و جعلی معاہدے جمع کرانے کا انکشاف
🚨 (28) سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، احسن اقبال
🚨 (29) لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار
🚨 (30) سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹر بنا دیا گیا
🚨 (31) قومی ٹی ٹوئنٹی کپ: کھلاڑیوں کی میچ فیس میں زبردست کمی کر دی گئی
🚨 (32) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس کے نائب قاصد نے گولی مار کر خود کشی کرلی
🚨 (33) وزیرِاعظم سے مختلف چیمبرز آف کامرس کے صدور کی ملاقات، معاشی استحکام پر حکومتی ٹیم کی تعریف
🚨 (34) انٹر سال اول کے نتائج کا کم تناسب؛ این ای ڈی یونیورسٹی نے داخلہ پالیسی تبدیل کردی
🚨 (35) چین کے وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئیں گے، سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا
🚨 (36) 54 کروڑ کی خورد برد کا الزام: نادیہ حسین کے شوہر اور شریک ملزم کی ضمانت منظور
🚨 (37) مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنے پر مجبور قومی فٹبالر کو وزیراعظم نے ملاقات کیلئے بلالیا
🚨 (38) پاکستانی کمپنی ’بائیونکس‘ نے اقوام متحدہ کا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
🚨 (39) کمپنی کو اے آئی سے چلنے والی پروستھیٹک ٹیکنالوجی میں خدمات کے اعتراف میں پروجیکٹ زیرو ایوارڈ دیا گیا
🚨 (40) حکومت سندھ کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا کا بھی ملازمین کو عید پر ایڈوانس تنخواہیں دینے کا اعلان
🚨 (41) کراچی: سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر افغان بستی میں مسلح ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا
🚨 (42) کسی فوجی کے کام میں رخنہ ڈالنے کا جرم دہشت گردی ایکٹ کے تحت آتا ہے، جسٹس جمال
🚨 (43) لاہور: سوشل میڈیا پر شیر کے ساتھ تصویر پوسٹ کرنے والا شہری گرفتار، شیر بھی ضبط
🚨 (44) اڈیالہ جیل کے 2 ہیڈ وراڈرز کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برطرف
🚨 (45) بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی 2 سیاسی تنظیموں پر پابندی لگا دی
🚨 (46) کے پی حکومت صحت کارڈ پر دوران علاج انتقال کرنیوالے مریضوں کے لواحقین کو معاوضہ دیگی
🚨 (47) سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ، سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 500 روپے ہوگئی
🚨 (48) ’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ سے آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کی جائے، محکمہ داخلہ پنجاب کا مراسلہ
🚨 (49) فیصل آباد: تھانہ ایس ایچ او کے کمرے سے منشیات برآمد، ایس ایچ او سمیت چار اہلکار فرار
🚨 (50) خیرپور میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی لیاقت علی فائرنگ سے قتل
🚨 (51) ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال، کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
🚨 (52) پنجاب اسمبلی: گداگری ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
🚨 (53) سندھ حکومت کا ہولی پر ہندو برادری کیلئے عام تعطیل کا اعلان
🚨 (54) سندھ حکومت کے محکموں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کیلئے 13 اور 14 مارچ کو تعطیل ہوگی، نوٹیفکیشن
🚨 (55) حکومت کاروباری برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے، شہباز شریف
🚨 (56) چیمپئنز ٹرافی کے بعد آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی، شبمن گل بہترین بلے باز برقرار
🚨 (57) جے شاہ نے چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کا نام لیے بغیر شکریہ ادا کیا
🚨 (58) سندھ حکومت کا سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو پرائمری تا یونیورسٹی مفت تعلیم دینے کا اعلان
🚨 (59) کراچی میں پی ٹی آئی مرکز ’انصاف ہاؤس‘ کو 24 مارچ تک خالی کرانے سے روک دیا گیا
🚨 (60) لاہور؛ جائیداد کے لالچ میں بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل، بھائی کو زخمی کردیا