November 16, 2026

*بلوچستان: ریلوے اسٹیشنز پر فورسز کی چوکیاں قائم*

IMG-20250313-WA0019

*بلوچستان: ریلوے اسٹیشنز پر فورسز کی چوکیاں قائم*

بلوچستان میں مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین پر بلوچ عسکریت پسندوں کے حملے اور مسافروں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد صوبے کے ریلوے اسٹیشنوں پر فورسز کی چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ ریلوے اسٹیشنز پر فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے جب کہ اسٹیشن کی چھت، پیدل چلنے والے پلوں اور دیگر مقامات پر عارضی چوکیوں میں مسلح اہلکار موجود ہیں۔

پاکستان ریلویز سندھ اور پنجاب سے بلوچستان کے لیے ریلوے سروس معطل کر چکی ہے۔ ریلویز کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد سروس بحال ہو سکے گی۔