کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے
کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ٹیچرز کے واجبات ایک ماہ کے اندر ادا کیے جائیں۔
سرکاری سکولوں میں ڈیوٹی ٹیچرز کے لیے سی ای اوز اور تعلیمی افسران اپنے اپنے ٹارگٹ کو پورا کریں۔
حکومت کی مجوزہ پالیسی کے مطابق ٹیچرز خود سے اپلائی کرنے کے بعد ڈیوٹی سے منحرف نہیں ہوسکتے بصورت دیگر انکے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نقل مافیہ کے خلاف حکمت عملی اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے قبل از وقت اقدامات اٹھائے جائیں۔
سکینڈری ایجوکیشن کے سی اوز ایجوکیشن اور ڈی ای اوز کے اجلاس سے خطاب۔۔