November 16, 2026

ھم ھیں مصطفائی محمد علی مصطفائی کلاسن

IMG-20250308-WA0191(3)

ھم ھیں مصطفائی
محمد علی مصطفائی کلاسن
ھر شاخ پہ الو بیٹھا ھے۔یہ جملہ اکثر آپ نے سنا ھوگا۔اور یہ اس وقت بولا جاتا ھے جب نااہل لوگ بڑے بڑے منصب پر آجاھیں اور اینی من مانی کریں۔پاکستان اسلامی جمہوریہ کہلاتا ھے۔جس میں نہ اسلام ھے نہ جمہوریت ھے۔کیونکہ نااہل لوگ ھر جگہ قابض ھیں۔انہیں خود بھی بھیک مانگنے کی عادت ھے۔اور 25کروڑ عوام کو بھی مانگنے پر لگادیا ھے۔یہ دنیاوی اصول ھے کہ بے ایمان۔بھکاری۔چور اچکا۔سیسے لوگوں کی معاشرے میں کوئی عزت نہیں ھوتی۔ھر ایک ایسے لوگوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ھے۔لیکن ایسے لوگوں کے ضیمر مرچکے ھوتے ہیں اس لیے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔خبر ھے کہ سعودی عرب ھر سال صدقے کی کئی ٹن کھجوریں پاکستان کو دیتا تھا۔لیکن حکومت اسے ھر شاخ پے بیھٹے الو میں تقسیم کردیتی تھی۔اور وہ اسے بیچ دیتے تھے۔غریبوں تک نہیں پنچتی تھیں۔پھر ایک اور خبر ھے امریکہ میں تعینات نئے سفیر کو ائیرپورٹ سے ھی ڈی پودٹ کردیاگیا کیونکہ موصوف بے ایمان ھیں۔جبکہ وہ بے ایمان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر کے طور پر کسی اور ملک میں اب بھی تعینات تھا۔لیکن امریکی انجنسیوں نے اسے بے ایمان بتایا تو ولامریکہ نے قبول نہیں کیا۔کیونکہ یہ بے ایمان صرف پاکستان میں چل سکتے ھیں امریکہ میں نہیں۔پاکستان اس وقت بدترین بے ایمانی کی لپیٹ میں ھے جبکہ اسی بے ایمانی کی وجہ سے قوم شیعب تباہ کردی گی تھی۔لیکن یہ امت محمدیہ پر اللہ تعالی کا کرم ھے کہ تباہ نہیں ھوئی۔آئے روز دہشت گردی۔سیلاب۔زلزلہ۔خوف۔معاشی پریشانی۔بے برکتی۔جسی آفات تو آتی رھتی ھیں تاکہ ھم ہوش کے ناخن لیں۔لیکن کہاں حاجی صاحب ہوش کے ناخن لینے کو تیار ھیں۔بس رمضان کا ماہ مقدس شروع ھونے کی دیر ھے۔جو خربوزہ ایک دن پہلے سو روپے تھا۔رمضان میں ڈیرہ سے دو سو ھوگیا۔سیب ڈیرھ سو سے اڑھائی تین سو تک چلا گیا۔اور مانگنے والے اور عام شہری ایسے خریداری کر رھے ھوتے کہ پتہ نہیں رمضان کے بعد سب کچھ نہیں ملے گا آج ہی اکٹھا کرلو۔جبکہ رمضان میں کھانا پےنا بہت کم ھوجاتا ھے۔جو لوگ روزے رکھتے ھیں وہ تو بہت کم ھی کھا سکتے ھیں۔پھر یہ رمضان کی آمد کے ساتھ سارے غریبوں کی غربت والی رگ کیوں جوش مارنے لگتی ھے۔اور عام شہری کیوں سامان زندگی اکھٹی کرنا شروع کردیتے ھیں۔حکومت بھی غریبوں کو دے رھی ھے۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعداد وشمار دیکھ لینا اربوں روپے تقسیم ھوچکے ھوں گے لیکن عوام ھے کہ ویسی کی ویسی بھوکی ھے۔پھر حکومت کی تقسیم پر جو اخراجات آتے ھیں اسکی مشال بلوچستان کی زکوة کیمٹی کی بہترین ھے کے تیس کروڑ زکوة کی تقسیم پر ایک ارب ساٹھ کروٹ خرچ آتا ھے۔باقی محکموں کا بھی یہی حال ھے۔یہ ریلوے۔پی آئی اے ۔سٹیل ملز جیسے قومی اثاثہ جات کی تباھی راتوں رات نہیں ھوئی بلکھ ایسے ھی مسلسل انہیں لوٹا گیا ھے۔اور آج کوڑیوں کے بھاؤ بھی کوئی خریدنے کو تیار نہیں۔میں نے یہ دیکھا ھے کسی بھی ادارے میں ایماندار شخص آجائے تو وہ ادارہ اور ملازمین خود بخود ٹھیک ھوجاتا ھے۔لیکن شیطان کی اولاد ایسے شریف النفس شخص کو زیادہ دیر برداشت نہیں کرتے۔پہلے بے ایمان شخص ڈھونڈنے سے ملتا تھا اب ایماندار ڈھونڈنے سے ملتا ھے تو آئیے اس رمضان عہد کریں کہ بے ایمانی چھوڑ کر ایمانداری کی زندگی گزاریں گے۔دوسرے کیا کررھے ھیں کیا کہتے ہیں دفع کرو بس یہ سوچو ایک بے ایمان شخص 25کروڑ میں سے کم ھوگیا ھے۔اللہ تعالی ھم سب کو ہدایت دے۔