اڈیالہ جیل کے داخلہ دروازے پر پی ٹی آئی وکلاء اور علیمہ خان کے مابین شدید تلخ کلامی کام بڑھ گیا ہے
*اڈیالہ جیل کے داخلہ دروازے پر پی ٹی آئی وکلاء اور علیمہ خان کے مابین شدید تلخ کلامی کام بڑھ گیا ہے
علیمہ خان سمیت بہنوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم
ملاقات کے بعد اڈیالہ کے داخلہ گیٹ پر علیمہ خان کی وکلاء رہنماؤں کے ساتھ تلخ کلامی
علیمہ خان نے وکلاء رہنماوں کو چارج شیٹ کردیا
بانی پی ٹی آئی سے صرف وہی ملاقات کرے گا جسکو کوئی زمہ داری سونپی گئی ہو
بغیر زمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا،علیمہ خان کا وکلاء سے مکالمہ
آپ لوگوں نے کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے ہر بندہ صرف ملاقات کے لئے جیل آتا یے،علیمہ خان کا وکلاء سے مکالمہ
ہمارا بھائی اندر ہے ہمارا اس سے پیار ہے ہم اسکے لئے جان بھی دے سکتے ہیں،علیمہ خان کا وکلاء سے مکالمہ
کوئی بھی وکیل اپنی طرف سے عدالت میں اضافی پٹیشن دائر نہیں کرے گا،علیمہ خان کا وکلاء سے مکالمہ
پٹیشن دائر کرنے کا اختیار صرف سلمان اکرم اور سلمان صفدر کے پاس ہے،علیمہ خان کا وکلاء سے مکالمہ
میرے بھائی کی بچوں سے ٹیلی فونک بات نہیں کرائی جا رہی،نہ کتابیں مل رہی ہیں،علیمہ خان کا وکلاء سے سوال
آپ بشری بی بی کے فوکل پرسن ہیں آپ کس کس سے ملتے ہیں،علیمہ خان کا نعیم پنجھوتہ سے سوال
میں کسی سے نہیں ملا،جس سے ملا یوں آپ بتائیں،نعیم پنجھوتہ کو جواب
علیمہ خان کا نعیم پنجھوتہ پر غم و غصہ کا اظہار،میرے ساتھ بدتمیزی نہ کریں،علیمہ خان کا نعیم پنجھوتہ سے مکالمہ
میں بدتمیزی نہیں کر رہا،ہم جیلیں بھگت کرآئے،ہم پر پرچے ہوئے ہیں،نعیم پنجھوتہ کا جواب
تم یہ کس طرح مجھ سے بات کر رہے ہو،خاموش رہو،علیمہ خان
موقع پر کھڑے وکلاء نعیم پنجھوتہ کو پکڑسائیڈ پر لے گئے
*علیمہ خان وکلاء سے بات بار پوچھتی رہیں کہ آپ اب تک بانی کے لئے عدالت سے کیا ریلیف لیا ہے*