November 17, 2026

*سرجانی ٹاؤن گراؤنڈ کی کھدائی کے دوران زیر زمین دفن زنگ آلود اسلحہ برآمد۔*

20250310_180332

*سرجانی ٹاؤن گراؤنڈ کی کھدائی کے دوران زیر زمین دفن زنگ آلود اسلحہ برآمد۔*

*کراچی کے علاقے تھانہ سرجانی کے علاقے سیکٹر L1 میں گراؤنڈ کی کھدائی کے دوران زیر زمین دفن زنگ آلود اسلحہ برآمد۔*

*سیکٹر L1 میں واقع سن رائیز گراؤنڈ مین واکنگ ٹریک کی کھدائی کا کام جاری تھا، اسی دوران زنگ آلود/ناکارہ اسلحہ برآمد ہوا۔ سن رائیز گراؤنڈ میں ترقیاتی/تعمیرات کا کام متعلقہ ادارے یونین کونسل کی جانب سے کروایا جارہا تھا۔*

برآمد ہونے والے اسلحہ میں 05 ایس ایم جیز، 01 ایل ایم جی، 10 میگزینز اور بھاری تعداد میں ایمونیشن شامل ہیں۔ پولیس کاروائی عمل میں لائی جارہی ہیں، مزید تفصیلات اور گراؤنڈ میں تلاشی کا عمل جاری ہے۔برآمدہ اسلحہ کو فانزنک معائنے کے لئے بھی بھیجا جائیگا۔ پولیس ذرائع