کراچی کے علاقے آلاصف اسکوائر میں کسٹمز اور رینجرز کی کارروائی کے دوران اسمگل شدہ غیرملکی سگریٹس، نسوار برآمد کی گئی۔ کسٹمز
کراچی کے علاقے آلاصف اسکوائر میں کسٹمز اور رینجرز کی کارروائی کے دوران اسمگل شدہ غیرملکی سگریٹس، نسوار برآمد کی گئی۔ کسٹمز حکام کے مطابق کارروائی حساس ادارے کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر الآصف اسکوائر کی دکانوں پر کی گئی۔ چھاپے کے دوران 3کروڑ 79لاکھ روپے کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد ہوئیں۔ برآمد شدہ اشیاء میں مختلف غیر ملکی برانڈز کے اسمگل شدہ 70ہزار سگریٹس کے پیکٹ، 4850 پیکٹ بھارتی گٹکا اور نسوار کے 1145 پیکٹس برآمد کیے گئے۔ حکام کے مطابق مقدمہ درج کرکے تمام اسمگل شدہ اشیاء کو اے ایس او کسٹمز گودام منتقل کر دیا ہے۔