اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کے افسران عوامی ریلیف کے
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کے افسران عوامی ریلیف کے لیے متحرک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے رمضان المبارک میں عوام کو کنٹرول ریٹس پر اشیائے خورونوش کی فراہمی کے سلسلہ میں متعدد مقامات پر دکانوں کی چیکنگ کرتے ہوئے مہنگے داموں اشیائے ضروریہ کی فروخت کرنے والے دکانداروں کو جرمانے بھی کیے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماہ صیام میں مہنگی اشیاء کی فروخت کے ذریعے عوام کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو بھاری جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کروایا جائے گا، انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ دکانوں میں نمایاں جگہوں پر ریٹ لسٹیں آویزاں کی جائیں اور ان لسٹوں پر سختی سے عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے، مزید برآں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں پرائس چیکنگ کے عمل میں مصروف ہیں اور مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے سلسلہ میں فیلڈ انسپیکشنز میں عوامی ریلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے کاروائیاں بھی کر رہے ہیں۔