November 17, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی رینالہ خورد۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ہسپتالوں میں

IMG-20250312-WA0175

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

رینالہ خورد۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ہسپتالوں میں کوالٹی سروسز کے لیے پرعزم، سی ای او ہیلتھ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال رینالہ خورد کے مختلف وارڈز میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں، انہوں نے مریضوں سے دستیاب طبی سہولیات اور مفت ادویات بارے استفسار کیا، انہوں نے ہسپتال میں دوائیوں کا سٹاک چیک کیا اور صفائی ستھرائی کے امور کا جائزہ لیا، انہوں نے ایمرجنسی میں رسپانس ٹائم کی بہتری اور انڈور وارڈز میں مزید بہتری کی ہدایات بھی جاری کیں، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے مختلف شعبوں میں بہتری کے لیے تبدیلیاں کر کے کوالٹی سروسز کو مزید بہتری کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے، حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں کوالٹی سروسز کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید بہتر انتظامات دور حاضر کی اہم ضرورت ہیں۔