جھنگ
خبر شامل کرتے ہیں جھنگ سے ہمارے ………….. کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ اور چیئر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی میڈم حنا پرویز بٹ، ایم پی اے و چیئرمین وزیراعلی پنجاب مانیٹرنگ کمیٹی سلمان نعیم کا ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی صادق علی ڈوگر، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لاہور مزمل یارکے ہمراہ واک سینٹر کا دورہ کیا. ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میڈم سحر صدیقہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالعزیز خان اور ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آفیسر میڈم منیزہ منظور بٹ کے ہمراہ آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے. میڈم منیزہ منظور بٹ ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آفیسر نے واک سینٹر اور ڈی ایس پی میڈم شبینہ کریم، ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن میڈم مریم فیض نے واک سینٹر میں موجود وومن پولیس اسٹیشن کا وزٹ کروایا اور بریفنگ دی. صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب اور چیئرمین پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی نے واک سینٹر میں پریس کانفرنس بھی کی بعد ازاں انہوں ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر اور دارالامان ملتان کا بھی دورہ کیا.