81

میرا کپتان ایک اور بے بنیاد جھوٹے اور من گھڑت کیس سے باعزت بری۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ناکافی شواہد اور ثبوتوں کی بنیاد پر دی جانے والی سزا کو کلعدم قرار دیتے ہوئے باعزت بری کر دیا۔ مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈوکیٹ نے کہا

میرا کپتان ایک اور بے بنیاد جھوٹے اور من گھڑت کیس سے باعزت بری۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ناکافی شواہد اور ثبوتوں کی بنیاد پر دی جانے والی سزا کو کلعدم قرار دیتے ہوئے باعزت بری کر دیا۔ مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈوکیٹ نے کہا کہ عدالتیں اگر أزادانہ اور منصفانہ فیصلے دیں تو جس طرح کے یہ مقدمات بنائے گئے ہیں ان کی حیثیت صرف اتنی ہی ہے جتنی اج کے فیصلے نے بتا دی ہے۔ جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں شامل کر کے سیاسی مفادات حاصل کرنا اور خاص کر عدت جیسے گھٹیا کیس میں باپردہ عورت کو شامل کر کے اس کی عزت کو اچھالنا کسی طور پر بھی اس ائین اور قانون میں اس کی اجازت نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ اج کا فیصلہ یہ ثابت کر رہا ہے کہ میرا کپتان با کردار ایماندار اور مخلص انسان ہے۔ اج کے فیصلے کے بعد حکومت کو چاہیے کہ مزید کسی گھٹیا اور بے بنیاد کیس میں شامل کرنے کی بجائے میرے کپتان کو باعزت طور پر بری کریں تاکہ ائین اور قانون کے تقاضے پورے ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں