ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد سادہ لوح عوام نادرا کے ناروا روئیے سے پریشان ہیں نئی پالیسی عوام کے لئیے مفید تو ہے
ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد سادہ لوح عوام نادرا کے ناروا روئیے سے پریشان ہیں نئی پالیسی عوام کے لئیے مفید تو ہے مگر نادرا دفتر ہارون آباد میں آگاہی ڈیسک پرسن نہ ہونے کی وجہ سے لوگ دھکے کھانے پر مجبور۔نادرا ہارون آباد کا دفتر عام آدمی کے لئیے تخت سلیمانی بن گیا ۔دور دراز سے آئے لوگ سارا دن کھڑے رہتے ہیں تو انہیں کاغذات نامکمل ہونے کا کہ کر واپس بھیج دیا جاتا ہے جبکہ دو دو مرتبہ نادرا فیس داخل کروائی جاتی ہے ۔امیر اور مشہور لوگ بغیر اجازت داخل ہوتے ہیں انہیں کسی ،سفارش کا سہارا نہیں لینا پڑتا جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ نادرا آفس کا گیٹ کیپر من پسند افراد سے نزرانے لے کر انہیں دفتر میں جانے دیتا ہے عوام نے میڈیا کہ نمائندوں کو دیکھتے ہی شکایات کے انبار لگا دئیے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کام کاج چھوڑ کر مزدوری کی چھٹی کر کے آتے ہیں اور ہمیں آئے روز پریشان کیاجاتا ہے اہل علاقہ ہارون آباد کے معزز شہریوں نے متعلقہ حکام سے نادرہ آفس ہارون آباد کے ناروا روئیے پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں ہمارے ساتھ یہ ناروا سلوک نہ کیا جائے ڈیسک انفارمیشن پرسن قائم کیا جائے اور خصوصی شفارشات کا دروازہ بند کیا جائے