ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) منافع خوروں کو کھلی چھٹی انتظامیہ خاموش ملک میں مہنگائی پہلے ہی عوام کی کمر توڑ چکی ہے
ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) منافع خوروں کو کھلی چھٹی انتظامیہ خاموش ملک میں مہنگائی پہلے ہی عوام کی کمر توڑ چکی ہے، مگر اس کے باوجود کچھ بے حس منافع خور اپنے مفاد کے لیے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں، ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، اور عام شہری دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہے۔ لیکن *افسوس!* کچھ تاجر اور دکاندار ناجائز منافع لے کر اپنی جیبیں بھرنے کے لئے چکر میں انسانی ہمدردی اور اخلاقیات کو بھول چکے ہیں۔یہ وہی لوگ ہیں جو رمضان المبارک، عیدیں، یا کو بھی ایسا موقع کے وقت قیمتیں بڑھا کر عوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ کیا ان کے دل میں ذرا بھی خوفِ خدا نہیں؟ کیا یہ نہیں سوچتے کہ جو ناجائز منافع وہ کما رہے ہیں، وہ کسی غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے؟ اور اپنے بچوں کو حرام کھیلا رہے ہیں سیاسی سماجی رہنماؤں کا ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور اسسٹنٹ کمشنر ہارون آبادسے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ حکومت کو چاہیے کہ ایسے منافع خوروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے، اور عوام کو بھی چاہیے کہ کہ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ یاد رکھیں! اگر ہم سب مل کر ان کے خلاف آواز نہیں اٹھائیں گے، تو یہ بے حس لوگ مزید بڑھے گےکیا ہم اب بھی خاموش رہیں گے؟