خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )محکمہ بہبود آباد ی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین میں طالبات کے مابین” بڑھتی ہوئی آبادی کے ماحول پر اثرات”کے عنوان سے مصوری کے مقابلے کا انعقاد ہوا۔طالبات نے اس خوبصورت مقابلہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے تخلیق کردہ فن پاروں کے ذریعے کھل کراپنی خداداد صلاحیتوں کا اظہار کیا۔اس مقابلہ میں عروج فاطمہ نے پہلی،طاہرہ بی بی نے دوسری اورنمرہ بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ آفیسربہبود آبادی خوشاب چوہدری محمد شاہد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر حمنہ ا ملک،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر قنبر دراز اور ڈیموگرافر عقیلا تبسم اور انسٹی ٹیوٹ کی پرنسپل رخسانہ نے پوزیشن ہولڈر طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ ضلعی آفیسر بہبود آباد ی چوہدری محمد شاہد نے بتایا کہ مقابلے کا مقصدعوام الناس کوبڑھتی ہوئی آباد ی کے باعث ماحول، معاشرے پر منڈلانے والے خدشات اور محکمہ بہبود آبادی کے فلاحی پروگراموں سے روشناس کرنا تھا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]