November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضمیر حسین اور ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایات کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کے افسران کی

IMG-20250311-WA0172

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضمیر حسین اور ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایات کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کے افسران کی غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر سمیت دیگر افسران نے ٹیموں کے ہمراہ متعدد مقامات پر پیٹرول پمپس کی انسپکشنز کیں اور کاغذات مکمل مہیا نہ کرنے پر چار غیر قانونی پیٹرول پمپس میو پیٹرولیم سروس رل باغ رائے جبوکہ اوکاڑا روڈ، رائل پیٹرولیم سروس دل باغ رائے جبوکہ اوکاڑہ روڈ، محمد احمد پٹرولیم سروس مین روڈ جندراکہ اور حاجی عیش پٹرولیم سروس مین روڈ جندراکہ کو موقع پر سیل کردیا اور ملزم راؤ محمد عارف ولد عیوض خان مالک میو پیٹرولیم سروس کو موقع پر چالیس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا، اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر نے کہا کہ غیرقانونی پیٹرول پمپس کو ہرگز کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف قانون چلائے جانے والے پٹرول پمپس کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے اور ان کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا۔