November 16, 2026

سکھر سندھ۔۔۔۔سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔ دعا آن لاین نیوز ایچ ڈی چینل۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ سکھر دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ سے خطاب

20250310_180332

سکھر سندھ۔۔۔۔سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔
دعا آن لاین نیوز ایچ ڈی چینل۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
سکھر
دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ سے خطاب پر صدر سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کا بیان کھلا دھوکہ، دوغلا پن، ڈرامے بازی اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے کیونکہ عملی طور پر آصف زرداری نے صدارتی محل میں خود کینالوں کی اجازت دے کر سندھ کے حصے کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کی منظوری دے چکے ہیں جبکہ پارلیمنٹ میں وہ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔
اپنے جاری بیان میں سید زین شاہ کا کہنا تھا کہ زرداری کا یہ بیان سیاسی منافقت کی انتہا ہے، جو عوام کے ساتھ ایک سنگین دھوکہ اور سندھ کے حقوق پر کھلا حملہ ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے کہ ایک طرف وہ دریائے سندھ کے تحفظ کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف انہی کے احکامات پر سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے اور صدر زرداری اگر کینالوں کے خلاف ہیں تو وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کریں۔ یہ حکومت آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے سوا ایک دن بھی نہیں چل سکتی۔
سید زین شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام کو مزید دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔ یہ سازش اب بے نقاب ہو چکی ہے، اور عوام اچھی طرح جان چکے ہیں کہ کون سندھ کے وسائل کا اصل دشمن ہے۔ دریائے سندھ سندھ کی زندگی ہے، اور اگر اس کے پانی پر کوئی ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی گئی، تو عوام اس کے خلاف سخت ترین مزاحمت کریں گے۔
سید زین شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام پہلے ہی پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں، اور مزید نہریں نکالنے سے سندھ کی زراعت، معیشت اور ماحولیات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے پانی پر کسی بھی قسم کی زیادتی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سندھ کے عوام اب مزید دھوکہ برداشت نہیں کریں گے۔ اگر حکومت نے سندھ کے وسائل اور دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش بند نہ کی تو عوام خود فیصلہ کریں گے اور حکمرانوں کو ان کے فیصلوں کا حساب دینا ہوگا۔
سید زین شاہ نے کہا کہ آصف زرداری منافقت چھوڑیں اور سندھ کے عوام کو مزید گمراہ کرنے سے باز آئیں۔
#NoMoreCanalsOnIndus #SindhUnitedParty