اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے پرائس کنٹرول
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ہمراہ شہر کے متعدد مقامات پر مارکیٹوں کی دکانوں کی چیکنگ کی اور دکانداروں کو مقررہ ریٹس کے مطابق اشیاء خورونوش کی فروخت بارے ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹیں اور نرخ ناموں کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماہ صیام میں عوام کی مجبوری سے ہرگز فائدہ نہ اٹھائیں اور مقررہ ریٹس پر عوام الناس کو اشیائے خورونوش فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ اسلام کے زریں اصولوں پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے ماہ صیام میں عوام کو کنٹرول ریٹس پر اشیاء فراہم کرتے ہوئے نیکیاں کمائیں۔